• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا ہے۔ماورہ کی جانب سے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا گیا ہے جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان نئی تصاویر کو دیکھ مداح دھنگ رہ گئے ہیں اور اُن کی خوبصورتی کے کمنٹس باکس میں خوب گُن گا رہے ہیں۔ایک انسٹاصارف کی جانب سے ماورہ کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔

تازہ ترین