• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: بچے کو اغواء کے بعد بیچنے، خریدنے والی 3خواتین گرفتار


پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 2 خواتین نے 6 سالہ بچے کو اغواء کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

پولیس نے بچہ خریدنے والی خاتون سمیت تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ فیروز والا زبیر سیال کے مطابق جھنگی کی رہائشی نصرت نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر محلے میں رہنے والے 6 سالہ بچے ذوالقرنین کو اغواء کیا اور ماہ جبین نامی خاتون کو فروخت کر دیا۔

ماہ جبین کی 7 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ بے اولاد تھی۔


بچے کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پولیس نے بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جبکہ تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین