• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامات نہ ہونے پر کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تبدیل، ریلوے حکام


ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سر کلر ریلوے کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے، اب یہ ٹرین پیپری اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک مکمل فعال نہ ہوسکا، ریلوے انجینئرز و ماہرین نے 14 کلومیٹر ٹریک کو سفر کے لیے کلیئرنس نہیں دی۔ لہٰذا سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن کی طرف ٹرین نہیں جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک پر لیول کراسنگ بڑا مسئلہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چل سکتی، ٹریک اس قابل نہیں کہ سرکلر ٹرین کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا سکے۔


ریلوے حکام نے کہا کہ سٹی سے اورنگی تک لیول کراسنگ اور اسٹیشن کی تزئین نو کی وجہ سے فی الحال ٹرین نہیں چلے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چودہ کلومیٹر ٹریک 15 سے 30 دسمبر تک سرکلر ٹرین چلائی جائے گی، جبکہ کل 19 نومبر کو صرف 46 کلومیٹر ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیپری تک ٹرین چلے گی۔

تازہ ترین