• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبداللّٰہ پر حملے کی تحقیقات کے لیے یو اے ای سے رابطے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللّٰہ پر ’را‘ کی جانب سے حملہ کرانے کی تحقیقات کے لیے حکومت سندھ کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے زاہد عرف شوٹر کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، زاہد عرف شوٹر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور وہ ’را‘ کے  لیے کام  کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل مفتی عبداللّٰہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، دونوں ملزمان نے زاہد عرف شوٹر کے حکم  پر حملہ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبداللّٰہ پر حملے کا حکم را نے زاہد عرف شوٹر کو دیا تھا، اس حوالے سے ڈوزیئر تیار کیا جارہا ہے جو جلد سندھ حکومت کو دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زاہد عرف شوٹر کی بے دخلی کے لیے ایف آئی اے کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا، آن لائن بائیک سروس پرووائیڈرز سے رائیڈرز کا ڈیٹا بھی مانگ لیا گیا۔


سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن بائیکس سروس میں کام کرنے والے افراد کا بھی ڈیٹا مانگا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے اپنے خط میں آن لائن بائیکس سروس سے بھرتی کا طریقہ کار طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا بنایا جاتا ہے تو تمام دیا جائے۔

تازہ ترین