سندھ کے ضلع سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
خورشید شاہ کو کیس کی سماعت کے سلسلے میں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے احتساب عدالت سکھر پہنچا یا گیا۔
احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف نیب کیس کی مختصر سماعت کی اور سماعت 30نومبر تک ملتوی کر دی۔
خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔