• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اسلام آباد میں داخل ہوئے تو حکومت سامنا نہیں کرسکے گی، احسن اقبال

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے جلسوں کے لیے بھی پلاننگ کرلی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں داخل ہوں گے تو حکومت سامنا نہیں کرسکے گی۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی موجودگی تک بات چیت کے سوال کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہمارا پہلا ہدف حکومت کو ہٹانا ہے۔

ن لیگی رہنما نے واضح طور پر کہا کہ مذاکرات پی ڈی ایم کی اجازت اور اُس ہی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے رخصت ہونے تک تحریک جاری رہے گی، حکومت نے خود اپنے جلسے کیے اور اب یہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے خوفزدہ ہیں۔

احسن اقبال نےمزید کہا کہ حکومت کے لیے عوامی سرگرمی حلال، اپوزیشن کے لیے حرام، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بندوبستی نظام چل رہا ہے۔

تازہ ترین