• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، عامر لیاقت کی صحت بہتر ہونے لگی

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین طبیعت بگڑنے کے بعد تیزی سے رو با صحت ہورہے ہیں۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر بیٹھے ہیں اور درود شریف پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے آپ سب کی دعائیں واپس لے آئی ہیں۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا سے لڑ نہیں رہے بلکہ پناہ مانگ رہے ہیں۔

بعد ازاں عامر لیاقت کی اہلیہ توبیٰ عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ ’ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، لیکن اب عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے اور اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ان کا سینہ بری طرح متاثر ہے۔‘


توبیٰ عامر نے لکھا کہ ’آج میری سالگرہ کا دن ہے لیکن اس خاص دن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘

تازہ ترین