• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: ٹک ٹاک اسٹار بھکاری بن کر مانگتا رہا


سیالکوٹ میں ٹک ٹاک اسٹار بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگتا رہا۔

پولیس کے مطابق یاسر نامی نوجوان کو ڈسکا کے علاقے جامکے چیمہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق وہ اس علاقے میں بھیس بدل کر لوگوں سے مانگ رہا تھا۔


پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزم کے ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا انکشاف ہوا۔

پولیس نے بھکاری کا چہرہ دھلوایا تو خوش شکل نوجوان سامنے آگیا۔

پولیس کو نوجوان کی جیب سے غیر ملکی کرنسی کی شکل میں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال بھی ملے ہیں۔

تازہ ترین