• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ڈونر کانفرنس 24 اور 23 نومبر کو جنیوا میں ہوگی، یورپی یونین

افغان ڈونر کانفرنس 24 اور 23 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔ برسلز میں یورپی یونین نے بتایا کہ افغانستان میں ترقی اور جمہوریت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

یورپی یونین نے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہم نے 20 سال تک امن کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ افغانستان میں امن بہت پیچدہ اور مشکل ہے۔ افغانستان میں پچھلے پانچ سالوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے مسئلےکا حل ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ کابل بہت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے پاس افغانستان کے بیشتر مسائل کا حل ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ دوحہ معاہدہ کے باوجود تشدد ہورہا ہے۔ وہاں سے اس وقت نکل جانا ہمارے مفاد میں نہیں۔ افغانستان کی مالی امداد خواتین کی صورتحال بہتر بنانے سے مشروط ہے۔ 


یورپی یونین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے عمل سے دور رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

تازہ ترین