• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے تیار کیے کرکٹر دیر تک پاکستان کی خدمت کرینگے، مکی آرتھر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اکمل برادران کی بات کی کوئی اہمیت نہیں،جو وہ کہتے ہیں میں نہیں سنتا ۔بھارتی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کامران اکمل آرام پسند تھے، ان کو نان وکٹ کیپنگ آپشن پر رکھا لیکن وہ فیلڈنگ نہیں کرسکتے۔ کسی غیر ملکی کوچ کیلئے پاکستان میں تین سال کام کرنا بڑی کامیابی ہے،کوچنگ کا ہنر ہی اس بات میں ہے کہ آپ کا وژن ہو اور آپ اس پلان کے تحت چلیں۔ پاکستان میں نئے کھلاڑیوں کی ترقی پر کام کیا جو آنے والے وقتوں میں طویل عرصہ تک خدمت کریں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم نے میری کوچنگ میں بہت بہتری حاصل کی ۔کئی نوجوان کھلاڑی تیار ہوئے۔ مجھے جن کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی تھی،وہ صاف صاف کہتا تھا۔ میری لغت میں اوسط درجے کا ہونا قابل قبول نہیں ہے۔ پاکستان میں میرا وقت بہت یادگار، اچھا اور جذباتی گزرا۔ پاکستان میں ایک دن آپ ہیرو ہوتے ہیں اگلے روز ولن، پھر ایک پرفارمنس دوبارہ ہیرو بنا دیتی ہے۔

تازہ ترین