• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کچرا پھینکنے والا گرفتار ہوگا، ایف آئی آر درج ہوگی

کراچی(نیوز ایجنسی) کمشنر کراچی نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچراپھینکنے پر سزا، گرفتاری کا حکم دے دیا، ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد سے کچرے کی صفائی کےلئے دو ماہ کےلئے دفعہ 144نافذ کردی،کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے کے بعد کراچی میں موجود مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو سزا اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر دفعہ 144کا اطلاق دو ماہ کےلئے ہوگا اور مقررہ مقام کے علاوہ کچرا پھینکنے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔حکم نامے کے مطابق دفعہ 144کے تحت کراچی میں کسی بھی شاہراہ پر یا گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔

تازہ ترین