• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کا شوق سیکورٹی گارڈ کی جان لے گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے شوق نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔

ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ گولی چلنے کے فوراً بعد ہی سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ 

یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے ’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

پابندی عائد کرتے ہوئے ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ’معاشرے کے مختلف طبقات‘ کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔

بعد ازاں پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے اس ایپ کو ملک میں مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔

تازہ ترین