وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی لائن آف ایکشن دے چکی ہے، جب جلسے پنجاب میں ہوں گے تو قانون سے استقبال کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جانتی ہے عوامی جلسوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا، ہماری خواہش ہے مذاکرات سے سمجھایا جائےکہ زندہ رہیں گےتوسیاست ہوگی۔