وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدترین شکست کے بعداپوزیشن مانے نہ مانےعوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راجکماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو۔