معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شدید سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام پولنگ اسٹیشنز پہنچی۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے 17نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 6 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات میں 6 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، 2حلقوں میں پی ٹی آئی، 2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے جبکہ پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے ایک ایک امیدوار آگے ہیں۔