• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حسن نثار (19نومبر 2020) الیکڑانک ووٹنگ تا الیکڑک شاکس

آپ کا کالم ملک کی موجودہ صورتحال کے حقیقی عکاسی ہے۔ ہم واقعی پانی پر مصوری کر رہے ہیں۔ آپ نے درست فرمایا کہ وزیراعلیٰ پہلے نجی اسکولوں کے باہر منشیات فروشوں کو وزیراعلیٰ بن کر دکھائیں۔ (ربیکا میر)

حامد میر ( 19نومبر 2020) مسعود مفتی کی گواہی

دانشور مرحوم مسعود مفتی کے بارے میں آپ کا کالم ایک تاریخی حقیقت ہے۔ یہ جدوجہد معاشرے میں فکر مند افراد کے لئے خیر اور اُمید کا پیغام ہے۔ اچھے لوگوں کو یہ شمع روشن رکھنی چاہئے۔ (راشد حمید۔ اسلام آباد)

عطاء الحق قاسمی (20 نومبر 2020) آنکھیں دھوکہ دیتی ہیں!

آپ نے بالکل درست لکھا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے اُن عوامل پر قابو پایا جائے جو حرص و ہوس کو بڑھاتے ہیں۔ اسلام کے دشمنوں کو بتایا جائے کہ این-آر-او صرف سیاست میں ملتا ہے، مذہب میں اِس کی کوئی گنجائش نہیں۔ (محمد سلیمان۔ لاہور)

انصار عباسی (19نومبر 2020) ججوں کو، عوام کو بھی خودکشی سے بچائیں!

ہمارے معاشرے میں ہر ایک خود کو کامل رہنما سمجھتا ہے۔ آپ کی طرح باقی لوگوں کو بھی چاہئے کہ اسلامی نظام کے لئے آواز اٹھائیں، یہ نظام اب مالی لحاظ سے کوئی غریب امیر برداشت نہیں کر سکتا۔ (علیزے لطیف۔ پشاور)

سلیم صافی(18نومبر 2020) گلگت بلتستان۔ انتخابی نتائج کے نتائج؟

سر آپ نے اچھا کالم لکھا ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ آقائوں والا رویہ اپنا رکھا ہے۔ (راجہ گلفام۔ سکردو)

امر جلیل (17نومبر 2020) سرکار سب کر سکتے ہیں!

یہ بالکل بجا ہے کہ کامیابی کا دارومدار نیت پر ہے۔ اپنا فائدہ اور آنا پرستی سب تباہ کر دیتی ہے۔ یہاں مجرم جرم کرکے بھی آزاد ہیں اور بےگناہ مجرم قرار دے دیے جاتے ہیں۔ آپ کا سوال بالکل درست ہے لیکن اِس کا جواب کون دے گا۔ (سہیل شاہ۔ ملتان)

مظہر برلاس (17نومبر 2020) ہندوستان کا مکروہ چہرہ اور اقبالؒ کے شاہین

آپ نے بالکل درست لکھا ہے کہ ہندوستان کا یہ مکروہ چہرہ تو بہت پہلے سے پاکستان کے سامنے بے نقاب ہو چکا تھا، بھارت تو کبھی بھی پاکستان کے ساتھ امن کا مظاہرہ نہیں کر سکتا، وہ تو امن دشمن ہے۔ (حافظ عبدالقاہر۔ رحیم یار خان)

یاسر پیرزادہ (18نومبر 2020) کورونا کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں

کورونا کی دوسری لہر بلا شک و شبہ انتہائی خطرناک ہے۔ جیسا کہ آپ نے اپنے کالم میں لکھا کہ یہ مرض کسی بھی اہم یا کم اہم شخصیت میں تمیز نہیں کرتا، احتیاط ہی واحد علاج ہے۔(عمران علی۔ کراچی)

خلیل احمد نینی تال والا (15نومبر 2020) دس لاکھ افراد کو بےروزگار کرنے کا پروگرام

موجودہ صورتحال نہایت افسردہ ہے۔ کاروبار بند کر دینا کوئی حل نہیں ہے بلکہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ ( محمد انور خان۔ سرگودھا)

ایس اے زاہد (17نومبر2020)پاکستان بھارتی دہشت گردی کا نشانہ

آپ نےبہت بہترین کالم لکھا اور جامع انداز سے موجودہ حالات قارئین کے سامنے کھول کر رکھ دیے ہیں۔ ہمیں بحثیت قوم سب کو قیامِ امن اور ملکی ترقی کے لئے اپنا فرض ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ (محمد عزیز۔ ٹھٹھہ)

بلال الرشید (15نومبر2020) سچ ڈھونڈنے کی نیت تو کریں

بلال الرشید صاحب! آپ کا کالم معلوماتی ہے لیکن ہماری نوجوان نسل تحقیق نہیں کرتی بلکہ سنی سنائی کو آگے بڑھاتی ہے، یہی سب سے المیہ ہے۔ (شاہینہ۔ کراچی)

وجاہت علی خان (15نومبر 2020)سوال

آپ کا کالم اِس لئے حقیقت کا عکاس ہے کہ پاکستان کا سسٹم ہی ناکامی کا شکار ہے، آج تک کسی کو انصاف نہیں ملا، مجرم ایسے ہی آزاد گھومتے پھرتے ہیں، اصل مجرموں کو کٹہرے میں آج تک نہیں لایا گیا اور شاید رہتی زندگی تک لایا بھی نہ جائے۔ (بشیرہ امجد۔ سیالکوٹ)

پروفیسر سید اسرار بخاری (15نومبر 2020) سر راہ گزر

سیاسی جلسوں، کورونا یلغار اور امریکی سیاسی صورتحال پر آپ نے بہت اچھا تجزیہ کیا ہے۔ جوبایئڈن کا حکومت میں آنا پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کیلئے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔ (وجیہ رحمٰن۔ لندن)

محمد ساجد خان (15نومبر 2020) زبان پر مصلحت، دل ڈرنے والا

آپ نے بہت خوب کالم لکھا ہے۔ اردو ہماری زبان ہی نہیں بلکہ پہچان ہے مگر آج کے دور میں اردو ادب کی کی پہچان واقعی بہت گنے چنے لوگوں کو ہے۔ (عدیل قریشی۔ فیصل آباد)

مرتضیٰ شبلی (18نومبر 2020) قارا باغ کا معرکہ

اگر ہر قوم آذری قوم کی طرح ہمت اور حوصلے سے کام لے تو اُسے کوئی آرمینیائی قوم شکست نہیں دے سکتی اور ترکی واقعی تمام مسلم امہ کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔ (اللہ دتہ۔ گوجرہ)

تازہ ترین