• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم مذہبی تنظیم کے 3 کارندے گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر پولیس نے پولیس کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث  کالعدم مذہبی تنظیم کے شیخ محمد معین الدین عرف پپو عرف اسماعیل ، ارباز عرف اریان اوراریب عرف بلال کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان  بم بنانے کے ماہر ہیں اور کراچی میں کسی بڑی دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،ملزمان کے قبضے سےایک ڈیٹونیٹر، 3 ڈیوائس فیوز،2 ریموٹ کنٹرول، 3 ڈیوائس وائر، 2 دستی بم، 1005 گرام بڑے بال بیرنگ، 515 گرام چھوٹے بال بیرنگ، ڈھائی کلو مختلف سائز کی کیلیں،90 گرام دھماکہ خیز مواد،برآمد ہوا ہے۔ملزمان نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین