آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سی پیک کے خلاف بھارتی سازش پر نظر رکھنا ہوگی، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف بھارتی سازش پر نظر رکھنا ہوگی، جس نے اس منصوبے کا ناکام بنانے کے لئے اپنے ایجنٹوں پر بھر پور سر مایہ کاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کےدورہ افغانستان کی کامیابی کے بعد بھارت نے کابل میں بم دھماکے سے اس کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے، اس وقت افغانستان بھارت کی دہشت گردی کی نرسری بن چکا ہے جس پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو توجہ دینا ہوگی،انہوں نے کہا اس خطے میں بہتری کے لئے پاکستان، افغانستان، ترکی اور ایران کو ایک مضبوط اتحاد بنانا ہوگا جس کے لئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید