پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے دوران عوام کی اکثریت نے نہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا اور نہ ہی ماسک لگائے۔
اسٹیج پر مولانا فضل الرحمان نے بھی ماسک نہیں لگایا، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اسٹیج پر ماسک لگائے رکھا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کے لیے آئے تو ماسک اتار دیا۔
جلسے سے پہلے بلور ہاؤس میں ظہرانے میں بھی اپوزیشن رہنماؤں کی بے احتیاطی نظر آئی۔
مولانا فضل الرحمان، امیر مقام اور غلام احمد بلور نے ماسک نہیں لگائے، جبکہ بلاول اور دیگر رہنماؤں نے ماسک لگائے۔