• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورجلسے نے دھاندلی کی حکومت کو مسترد کردیا، فضل الرحمان


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم کے بڑے اجتماعات کا آغاز کیا، پشاور کے جلسے نے ریفرنڈم کر دیا، دھاندلی کی حکومت کو مسترد کردیا۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی پر اتفاق کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کے جلسوں سے حکمران بوکھلائے ہوئے ہیں، جنگ کا اعلان کر چکے ہیں، میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے، ہمارا موقف واضح ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کی گئی ہے۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ وہ جو نامعلوم ہے وہ ہم سب کو معلوم ہے، ہم فوج کا احترام کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو سال میں تم نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، آپ کی حکومت میں پہلے سال ترقی کا تخمینہ 1.8 پر آیا، جب دوسرا بجٹ پیش کیا تو ترقی کا تخمینہ 0.4 پر آگیا، اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 1951-52 کے بعد 0.4 فیصد پر آیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ دادی کے انتقال کی وجہ سے گفتگو نہیں کرسکیں، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جسٹس سیٹھ وقار صاحب کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں، علامہ خادم رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتا ہوں، علامہ کی جماعت اور خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

تازہ ترین