• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید کردی


سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کی تردید کردی۔ 

ریاض سے جاری ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے اسرائیلی حکام کی ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 


فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ  مائیک پومپیو کے دورے میں ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام شریک تھے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ میڈیا رپوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔

تازہ ترین