کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا اگلا عرب ملک ہوگا ، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لے آئے گا، اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یوسی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں ہونے والے انتخابات یعنی 3نومبر تک انتظار کرے گا اور انتخابات کی جیت کے انعام کے طور پر اسرائیل کو تسلیم کرلے گا ، انہوں نے یہ بیان ایک خفیہ بات چیت کے دوران دیا تھا تاہم یروشلم پوسٹ نے اسے رپورٹ کردیا ۔