• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایئرلائنز کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر کاؤنٹر بنانے کی ہدایت

کورونا وائرس سے متعلق نئےحکم نامے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور تمام ایئرلائنز آمنے سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش سی اے اے نے کراچی میں تمام ایئرلائنز کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کردی۔

سی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ ٹرمینل بلڈنگ سے باہر ہی چیک کی جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے والے مسافروں کو ہی روانگی لانچ میں بھیجا جائے۔


ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اس نوعیت کا حکم نامہ سامنے آنے پر تمام ہی ائیرلائنز نے اس کی مخالفت کردی۔

ائیر لائنز نے سی اے اے کے حکم نامے کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ مسافروں کو چیک کرنا ہمارا نہیں محکمہ صحت کا کام ہے۔

ائیرلائنز نے مزید کہا کہ ہماری ذمے داری بریفنگ کاؤنٹر سے شروع ہوتی ہے۔

ائیرلائنز نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کے کاؤنٹرز ڈپارچر لاؤنچ سے باہر ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین