• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو روانہ کیے جانے کا امکان ہے، اسحاق ڈار


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ ضروری کاغذات کل تک تیار ہونے کا امکان ہے، صورت حال منگل تک واضح ہو جائے گی۔

نواز شریف کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آج شام یا کل تک ملنے کی توقع ہے۔


بیگم شمیم اختر کی میت گزشتہ روز ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھی۔

تازہ ترین