• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر اور عروج فاطمہ کی گانے ’’الے‘‘ کے ساتھ واپسی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ ” لیلا اورلیلا‘‘ گانے والے گلوکار واداکارعلی ظفراس بارسندھ کا معروف لوک گیت ’’الے‘‘پیش کرنے جارہے ہیں۔علی نے انسٹا گرام پر فالوورز کیلئے اس گیت کا پروموجاری کیا جس میں روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگ دکھائے گئے ہیں۔ اداکاروگلوکارنے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے پیارے بلوچستان کیلئے لیلیٰ او لیلیٰ کے بعد ، اس بار میں اور عروج فاطمہ “الے” کے ساتھ واپس آرہے ہیں‘‘۔ گیت26نومبرکوریلیزکیا جائے گا جس میں علی اورعروج کے علاوہ معروف ریپرعابد بروہی بھی نظرآئیں گے۔عروج اورعابد نے بھی اس حوالے سے انسٹاپوسٹ میں تفصیلات بتائیں۔گانا ” لیلیٰ او لیلیٰ” 11اکتوبر 2019کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ نےعلی ظفرکے ساتھ گانے کی خواہش ظاہرکی تھی جس پر گلوکار نے عروج کے ساتھ “لیلیٰ او لیلیٰ ” گاتے ہوئے ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گانے کی ریلیز کے وقت ٹوئٹر پرعلی ظفر نے لکھا تھا ’’آج ایک بہت باصلاحیت گلوکارہ کا ڈیبیو ہے۔ 12سال کی عروج فاطمہ کا تعلق خوبصورت بلوچستان سے ہے۔ اس ویڈیو کو یہ سمجھنے کیلئے دیکھیں کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، آپ کو کیوں ہمیشہ اپنے دل اور خوابوں کی ماننی چاہیے۔ لیلیٰ اور لیلیٰ کے ساتھ عروج فاطمہ کو متعارف کروا رہا ہوں، انجوائے‘‘۔ اس گانے کو سب سے پہلے لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا۔فیض محمد بلوچ کے بعد اس گانے کو ایرانی نژاد گلوکارروستم میرلاشاری بھی کوک اسٹوڈیو کیلئے گا چکے ہیں۔

تازہ ترین