• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو آپریشن‘بلوں کی عدم ادائیگی‘109کنیکشنز کو منقطع کیا

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے میں جاری مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے بنوں سرکل کے تمام ڈویژنزمیں کاروائی کے دوران 75کنڈے ہٹائے, 6نئے کنیکشن کے کاغذات موصول کئے , 3.85 ملین روپوں کی ریکوری کی گئی جس میں 3.66 ملین رنیگ ڈیفالٹر اور 0.19 ملین پی ڈی کنزیومرز کی ریکوری شامل تھی,بلوں کی عدم ادایگی کی وجہ سے 109 کنیکشنز کو منقطع کر دیا گیا اسی طرح 56 خراب میٹر ہٹائے گئے جن کو جرمانے بھجوائے جائیں گے, 3 ری کنیکشن کی درخواستیں موصوال کی گئی , بجلی چوروں کے خلاف 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے قریبی تھانے میں مراسلات بھیجے گئے جن میں سے 5 ایف آئی آرعین موقعہ پر درج کر کے5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا, 7.01ملین روپوں کی بقایا جات کی مد میں 6 ٹرانسفامرز منقطع کیے گئے,سی پی -90 میں 32 میٹر تبدیل کیے گئے۔ اسی طرح مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مردان سرکل کے تمام ڈویژنزمیں کاروائی کے دوران 14 کنڈے ہٹائے , 2 نئے کنیکشنز لگائے گئے , 3.71 ملین روپوں کی ریکوری کی گئی جس میں 3.67 ملین رنیگ ڈیفالٹر اور 0.01 ملین پی ڈی کنزیومرزکی ریکوری شامل تھی,بلوں کی عدم ادایگی کی وجہ سے 18 میٹروں کوہٹا دیا گیا اسی طرح 15خراب میٹر ہٹائے گئے جن کو جرمانے بھیجوائے جائیں گے,2 ری کنیکشن کی درخواستیں موصول کی گئی , 2 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے قریبی تھانے میں مراسلات بھیجے گئے, CP-90 میں 52 میٹر تبدیل کیے گئے۔
تازہ ترین