بھارت کے ممتاز عالم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلبِ صادق منگل کو لکھنؤ کے اسپتال میں انتقال کر گئے، انتقال کے وقت وہ 83 برس کے تھے۔
مولانا کلبِ صادق کے صاحبزادے کلبِ سبطین نے بتایا ہے کہ مولانا کلبِ صادق کا لکھنؤ کے نجی اسپتال میں رات 10 بجے انتقال ہوا ہے، انہیں 17 نومبر کو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
مولانا کلبِ صادق مرحوم کینسر، شدید نمونیے، یو ٹی آئی اور فالج سمیت کئی امراض میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مولانا کلبِ صادق کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔