آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرکٹر ‏حیدر علی نے یونس خان سے بیٹنگ سیکھنے کو ہدف بنا لیا

‏نوجوان کرکٹر حیدر علی نے سابق کپتان یونس خان سے بیٹنگ کے گرُسیکھنے کو اپنا ہدف بنا لیا۔ اُن کا کہنا ہےکہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھاوں گا۔

‏پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور مقررہ آئسولیشن سے گزر رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ایک بار پھر خدمات حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے ان کی تقرری کی گئی تھی۔

لیکن اب پی سی بی نے طویل مدت معاہدہ کیا ہے یونس خان ٹیم کے ہمراہ بیٹنگ کوچ کے علاوہ کراچی کے ہائی پرفارمنسسینٹر میں بھی بیٹنگ کی خدمات انجام دیں گے۔

‏34 رکنی اسکواڈ میں کئی ایک نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک حیدر علی بھی ہیں جو پاکستان شاہینز کے نائب کپتان بھی ہیں۔ حیدر علی خاصے پرجوش ہیں کہ انہیں ایک بار پھر یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

حیدر علی نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونس خان جب دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا تھا، انہوں نے پچ ریڈ کرنے کے بارے میں بتایا جس سے فائدہ ہوا۔ اب ایک مرتبہ پھر یونس خان ٹیم کے ساتھ ہیں اور نیوزی لینڈ میں ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھاوں گا اور زیادہ سے زیادہ سیکھوں گا۔

‏حیدر علی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، اُن کا انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا میں کھیلنے کا تجربہ ہے اس لیے نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکل نہیں ہو گی۔ کنڈیشنز خواہ کیسی ہی ہوں میں اپنے انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پاکستان کی پچز بھی اچھی ہیں لیکن تیز پچز پر کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔

‏حیدر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آنے کے لیے لمبا سفر طے کیا۔ ٹیپ بال کے ساتھ کھیلنے سے شروع کیا اور پھر ہارڈ بال سے کھیلنے لگا۔ اس دوران فیملی نے بہت اسپورٹ کیا ، میری حوصلہ افزائی کی اور جب قومی سطح پر آیا تو بابر اعظم نے میری حوصلہ افزائی کی۔

‏ حیدر علی نے کہا کہ اب میری کوشش یہی ہے کہ میں اچھا اور لمبا کھیلوں، انہوں نے مزید کہا کہ روہت شرما اوپنر ہیں، ان کو پسند کرتا ہوں جبکہ کور ڈرائیو میری فیورٹ شاٹ ہے، مجھے بابر اعظم کی ڈرائیو پسند ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید