• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ کے چرچے

ورلڈ اکنامک فورم کے تحت آج ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کی عالمی پزیرائی پر خوب چرچے ہورہے ہیں، مختلف ٹرینڈز کے زریعے عمران خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ایک وقت تھا کہ عالمی میڈیا صرف پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے خبریں دیا کرتا تھا۔

شیئر کردہ پیغام میں کہا گیا کہ اب عمران خان نے اپنی حکمت عملیوں سے عالمی دنیا میں پاکستان کا چہرہ روشن کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم کے تحت آج ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ منایا جارہا ہے۔


وزیر اعظم ’پاکستان سٹریٹجی ڈے‘ کی تقریب سے خطاب کریں گے، جس میں وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی اسٹریٹیجی کے بارے بریفنگ دیں گے اور بتائیں گے کہ انہوں نے معیشت ،انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا۔

کہا جارہا ہے کہ عمران خان اس حوالے سے ہر نقطے پر بات کریں گے جبکہ تعمیراتی صنعت سمیت 1200 ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔

تازہ ترین