• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



بھارتی ریاست آسام کے نیشنل پارک سے فرار ہونے والے شیر نے نزدیکی قصبے کے لوگوں پر حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا، حملے کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

فوٹیج میں شیر کے خوف سے لوگوں کو بھاگتے اور پھر شیر کو ایک شخص پر چھلانگ لگا کر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حملے میں شیر چھلانگ لگا کر اس شخص کو اپنے ساتھ لیتا ہوا پندرہ فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا۔


شیر کے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور محکمہ جنگلات حکام تاحال شیر کو پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین