• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیتے کی ریسٹورنٹ میں چہل قدمی کی ویڈیو وائرل



اگر آپ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہوں اور اسی دوران اچانک کوئی چیتا بھی ٹہلتا ہوا، ہوٹل میں داخل ہوجائے تو آپ کا رد عمل کیسا ہوگا۔

جی ہاں جنوبی افریقہ کے ایک ہوٹل میں چیتے کی چہل قدمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیتا مزے سے ہوٹل میں گھوم پھر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتا شروع میں ہوٹل کے اندر ایک طرف کھڑا دکھا ئی دے رہا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ ہوٹل میں چہل قدمی شروع کردیتا ہے اور آرام آرام سے وہاں پہنچ جاتا ہے، جہاں لوگ بیٹھے کھانا کھارہے ہیں۔

چیتا سیڑھیوں کے ذریعے ہوٹل میں داخل ہوتا ہے اور پورے ریسٹورنٹ کا چکر لگانے کے بعد کسی کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے نکل جاتا ہے۔

تازہ ترین