لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو بہتر یہی ہے میاں نواز شریف پاکستان نہ ہی آئیں ۔
سازش کے جال بچھے ہوں تو نواز شریف کو ملک سے باہر ہی رہنا چاہیے. لیڈر باہر بیٹھ کر بھی اپنے نظریے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
احتساب عدالت پیشی کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ2018 کا انتخاب سب کے سامنے ہے جیسے ہمیں نشان عبرت بنایا گیا۔