• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، شہری زیورات ،کرنسی پرائز بانڈز سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اور موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن نے 5ہزارروپے کا حامل پرس اور موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 6ہزار روپےاور2 موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نےموبائل اور بٹوا چھیننے، جس میں 15سوروپے اورشناختی کارڈ تھا، تھانہ ائرپورٹ نے گھر میں داخل ہو کر شہری کو ناک پر مکہ مار کر زخمی کرنے، اسلحہ کی نوک پر 3 لاکھ روپے اور 8 تولے طلائی زیورات چھیننے، تھانہ روات نےکار میں بٹھا کر مارپیٹ اور 13لاکھ روپے مالیت کے125 گرام وزنی طلائی زیوارت ، 4ہزارروپے اورموبائل چھیننے، تھانہ سٹی نے مشکوک عورت کے ٹکر اکرپرس سےموبائل اور 5ہزار روپے چوری، تھانہ بنی نےگھرکے تالے توڑکر طلائی زیور ات اور 26 ہزار روپے چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے ہینڈ بیگ چھیننے،جس میں 8ہزار روپے اور موبائل تھا، لیپ ٹاپ اور موبائل چوری، موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے موبائل چوری ، تھانہ کینٹ نےموبائل چوری ، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے موبائل چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے لیپ ٹاپ، 46ہزار روپے ، لیپ ٹاپ کی بیٹری اور بیگ، فون ،دو یو ایس بییز ،ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو ، دو گھڑیاں چوری، تھانہ مورگاہ نے طلائی زیورات 9تولے ،دوموبائل اورباتھ روم کی10ٹونٹیاں چوری ، تھانہ ٹیکسلا نے 300 برطانوی پاؤنڈز، 70ہزارروپے، ایک ہیرے اور 4 سونے کی انگوٹھیاں ،2لاکٹ سیٹ وزنی 5 تولہ ، ڈیڑھ لاکھ روپے پرائز بانڈز اورڈیجیٹل کیمرہ چوری ،تھانہ صدرواہ نے 30ہزار روپے، پرائز بانڈ، زیور ڈیڑھ تولہ ،اوردیگرسامان تقریباً کل مالیتی دولاکھ روپے چوری، تھانہ صدربیرونی نےموبائل چوری، تھانہ روات نے 32 موبائل اور دیگر موبائل اسیریز کل ملا کر تقریباً 4 لاکھ روپے مالیتی چوری ،دو گھروں سے دو لاکھ40ہزار روپے، 25 تولے سونا ، پرائز بانڈچوری، تھانہ چونترہ نے کٹر، گرینڈراور کمپریسر چوری، دریں اثناء وفاقی پولیس نے بھاری مالیت کے چیک ڈس آنر،تھا نہ کورال نے ایک لاکھ 45 ہزار روپے چھیننے، تھانہ انڈسٹریل ایریا نےکارچوری،تھا نہ سبزی منڈی نےموٹر سائیکل چوری ، 3 ہزار امریکی ڈالر مالیت 4 لاکھ 65 ہزار روپے چوری،تھا نہ بنی گالہ نے لیپ ٹا پ چوری کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین