• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کےسمگلر کو سزائے موت ، دس لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کےسمگلر کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔ ملزم گل محمد کو اے این ایف اٹک نے 28اگست کو جی ٹی روڈ حاجی شاہ کے علاقہ سے گرفتار کر کے 28کلو 800گرام افیون برآمد کی تھی، ملزم نے منشیات اپنے ٹرک کی چھت کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے گزشتہ سال 27مارچ کو فیض آباد سے ایک کلو چرس ملنے پر گرفتار ملزم چن پیر شاہ اور ایک کلو چرس 170گرام آئس برآمد ہونے پر عامر فرید کو اکیس اکیس ماہ قید تیرہ تیرہ ہزار روپے جرمانہ، رواں برس دو اکتوبر کو 1050گرام چرس ملنے پر گرفتار فوزیہ بی بی کو تین ماہ قید پندرہ ہزار روپے جرمانہ، رواں برس چوبیس ستمبر کو 482گرام چرس ملنے پر ابرار خان کو ایک ماہ سترہ روز قید تیس ہزار روپے جرمانہ اور گزشتہ سال 19اپریل کو ایک کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار ساٹھ سالہ شہزاد کو چار ماہ قید پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین