• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اور فلک شبیر کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہوگیا

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس تصدیق شدہ ہوگئے ہیں۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی سارہ خان اور اُن کے شوہر فلک شبیر کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اکاؤنٹ تصدیق شدہ (Verified) ہوگئے ہیں۔

اگر ہم سارہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اب تک 82 ہزار سے زائد صارفین نے اُنہیں فالو کرلیا ہے جبکہ اداکارہ کی ویڈیوز پر اُنہیں دو لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سے پہلے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جس پر اُنہیں پانچ لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی ویڈیوز پر اب تک 50 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

یاد رہےکہ سارہ خان نے کچھ روز قبل ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ اُنہوں نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔


سارہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین