فرانس بھر میں کوویڈ19کی دوسری خطر ناک لہر کے بعد اسپتالوں میں تیزی نئے مریضوں کی آمد جاری ہے جبکہ فرانس میں اموات کی تعداد 50،618 تک پہنچ گئی ہے ۔
فرانس میں بدھ کی شام کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2,170,097 ہے جبکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
فرانس میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 156,552کے قریب ہے۔
دوسری جانب فرانس کی ہیلتھ ایجنسی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 16،282 نئے کیسز اور 384 اموات کی تصدیق کی ہے۔
فرانس کی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کیسز کی شدت میں نومبر میں اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد کا گراف نیچے جا رہا تھا جبکہ نومبر کے مہینے کے آغاز سے ہی یہ گراف دوبارہ تیزی سے اوپر آ رہا ہے۔