اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے نایاب عمرانی کی جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیئے ملتوی کر دی۔عدالت نے ایڈووکیٹ شیر افضل کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر دو ہفتوں میں قانونی معاونت طلب کر لی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ڈی سی نصیر آباد بتائیں ان کی زمین پر جو فصل کاشت ہوئی اس کا کیا ہوا۔ڈی سی نصیر آباد نے بتایا کہ 232 ایکڑ زمین پر 111 من گندم اور 81 من چنا کاشت ہوا ہے،ساری فصل ہم نے تھانے میں لا کر رکھی ہے۔