• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کے قیدی سمیت دو اسیر دم توڑ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کے دواسیردم توڑگئے۔جیل ذرائع کے مطابق تھانہ صدربیرونی کے 2013کے مقدمہ میں عدالت سے موت کی سزاپانے والے پچاس سالہ قیدی وکیل ولدمحمدحسین کی طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستے میں دم توڑگیا۔ تھانہ صادق آبادکے ایک مقدمہ میں گرفتار 27 سالہ راحیل ولدرضوان کو22 نومبر کو ہسپتال داخل کرایاگیاتھا جہاں وہ جمعرات کوخالق حقیقی سے جاملا۔دونوں اسیروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ان کے ورثاکے حوالے کردی گئیں۔
تازہ ترین