• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت پرسابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوقید اورجرمانے کی سزا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج اللہ داد روشان نے غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوئٹہ غلام مصطفیٰ رندھاوا کو چھ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا عدالت نے ریفرنس میں نامزد بے نامی دار ملزم غلام مرتضی کو چار سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم نے دوران ملازمت غیرقانونی طریقے سے اثاثے بنائے جس پر نیب نے ان کے خلاف تحقیقات کرکے ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھانیب کی جانب سے پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے پیروی کی۔
تازہ ترین