• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کی کامیابی کیلئے بہترینمائیکرو پلاننگ کی ہے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے پولیو مہم کی کامیابی کے کیلئے بہترین مائیکرو پلاننگ کی ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچوں پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔ سکولوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پولیو مہم پر زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور اس پولیو مہم میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ایس او پیز کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین