• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا نیا سندھی لوک گیت ’الے‘ ریلیز کردیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈز میں موجود ہے۔

13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ گائے بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد علی ظفر نے عروج کے ساتھ ہی اس بار سندھی کا لوک گیت ’الے‘ ریلیز کر دیا ہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجے اس گیت میں علی اور عروج کے علاوہ معروف ریپر عابد بروہی بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکار نے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’سندھ کی محبت کے لیے، میرے سندھی بھائی، بہن اور اجرک کے کاریگر جو داد کے مستحق ہیں۔ یہ پاکستان اور پوری دنیا میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر اور فروغ دینے کا وقت ہے۔‘

گزشتہ روز جاری کیے جانے والے گیت کو یوٹیوب پر  تین لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو سندھ کی ثقافت کو خوبصورت طریقے سے اجاگر کرنے پر تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

تازہ ترین