• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ امور پر گفتگو


نائیجر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے دوران ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔


وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر توانائی اور مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

تازہ ترین