• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار اور پارسلز سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد،2افراد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے این ایف گلشن اقبال کے عملے نے سہراب گوٹھ میں کار روائی کے دوران کار سے 5کلو400گرام ہیروئن برآمد کرکے دوملزمان محمد خان اور غلام حسین کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کا تعلق منشیات کے بین الصوبائی گروہ سے ہے،دوسری کارروائی میں کورنگی اور کلفٹن میں دو مختلف نجی کورئیر کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارکر لندن کیلئے بک کروائے گئے پارسلز سے دو کلو تین سو گرام ہیروئن برآمدکرلی، ترجمان کے مطابق منشیات چوڑیوں کے ڈبوں اور بچوں کے گارمنٹس میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔

تازہ ترین