• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر ساتھ نہ ہوتے تو لاک ڈاؤن میرے لئے مشکل ہوتا، دیپیکا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی نامور شخصیات سمیت ہر کوئی گھر تک محدود تھا، سماجی دوری کے اصول کو اپناتے ہوئے دوستوں، رشتے داروں سے ملنے جلنے، سیر و تفریح کے لیے جانے پر پابندی تھی۔ ایسے میں وقت گزارنا بھی بہت کٹھن تھا اور لوگ اکتاہٹ و بیزاری کا شکار ہو گئے تھے۔بولی وڈ کی ’مستانی‘ دیپکا پاڈوکون کے لیے بھی شاید لاک ڈاؤن اتنا ہی مشکل ہوتا اگر رنویر سنگھ ان کے ساتھ نہ ہوتے۔دپیکا پاڈوکون نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں اپنے لاک ڈاؤن کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن یقیناً بہت سے لوگوں کے لیے ایک مشکل وقت رہا ہے اسی لیے اس سال میں نے ایک چیز جو محسوس کی وہ شکر کرنا ہے۔‘انہوں نے رنویر سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک دوسرے کے ساتھ گھر پر رہنا اور محفوظ رہنا ایک بڑی نعمت ہے۔ شکر ہے کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر لاک ڈاؤن میں نہیں تھے،اس سے زیادہ ہم کیا چاہ سکتے ہیں۔کورونا وائرس کے دوران شوٹنگ کے حوالے سے دیپکا پاڈوکون نے بتایا کہ ’اب ہم سب اضافی احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں، ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، ماسک پہن رہے ہیں اور نہ صرف اپنے ہاتھوں بلکہ آلات کو بھی سینیٹائز کر رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس طرح ہم ایک محفوظ ماحول میں کام کر رہے ہیں۔ شروع میں یہ ایک غیر معمولی بات تھی لیکن جب ایک بار آپ اس کے عادی ہو جائیں تو پھر یہ ٹھیک ہے۔‘

تازہ ترین