• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملوں نے ایکس ملز ریٹ کم کر کے 81 روپے کلو کر دیئے

اسلام آباد (حنیف خالد) شوگر سیزن جو کہ 10نومبر کو جزوی طور پر اور 15نومبر کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کی طرف سے ملز مالکان کی مشاورت کے بعد اجتماعی طور پر شروع ہوا‘ کے نتیجے میں چینی کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ جمعہ 27نومبر کو چینی کے ایکس ملز ریٹ جو ایک سو روپے سے زیادہ تھے کم ہو کر 81روپے کلو رہ گئے اور آئندہ چند ہفتوں میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 70روپے کلو سے بھی کم ہونے کے بارے میں شوگر ڈیلرز رائے زنی کر رہے ہیں۔ شوگر ملوں کو جنوبی پنجاب میں 200روپے من اور وسطی پنجاب میں 230روپے من گنا ملنے لگا ہے۔ ملیں دن رات چینی بنا رہی ہیں۔

تازہ ترین