• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی شاخ ریڈمی نے پہلی اسمارٹ واچ متعارف کروا دی۔

شیاؤمی نے ریڈمی کی پہلی اسمارٹ واچ چین میں متعارف کروائی ہے، ہاتھ کی کلائی پر باندھی جانے والی چوکور ڈائل کی اسمارٹ واچ کی بیٹری لائف سے متعلق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسمارٹ واچ 12 روز کا بیک اپ دے گی۔

اسمارٹ واچ کی خصوصیات میں 323 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی اور 2.5 ڈی ٹیمپرڈ گلاس اسکرین سمیت 1.4 انچ کا چوکور ڈسپلے شامل ہیں۔

اسمارٹ واچ کا وزن 35 گرام ہے جبکہ گھڑی ادائیگی اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے این ایف سی کی تائید کرتی ہے۔

ریڈمی کی متعارف کردہ اسمارٹ واچ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پانی میں 50 میٹر تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ اسمارٹ واچ میں آؤٹ ڈور رننگ، ان ڈور رننگ، آؤٹ ڈور سائیکلنگ، ان ڈور سائیکلنگ، واکنگ سمیت 7 کھیلوں کے موڈز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق اسمارٹ واچ اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو کمپنی کے ویب اسٹور ایم آئی ڈاٹ کام پر فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین