• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا کے ساتھ پاکستانی فٹبالر کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا اور سابق قومی فٹ بالر ولی محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایوسی ایشنز (فیفا) کی ہدایت پر پی ایف ایف نے میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ساتھ ہی طے پایا ہے کہ سابق قومی فٹ بالر ولی محمد کو بھی ٹریبیوٹ دیا جائے گا۔

فیفا نے اپنے تمام 211 رکن ممبران سے کہا ہے کہ اس ویک اینڈ یا اس کے بعد اپنے پہلے میچ میں فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کو خراج تحسین پیش کریں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔


پی ایف ایف کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈینیئل لمونس کے مطابق فیفا کی درخواست کے مطابق میراڈونا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پی ایف ایف پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کر چکا تھا کہ میراڈونا اور حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق پاکستانی فٹبالر ولی محمد کو نیشنل چیلنج کپ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نیشنل چیلنج کپ 30 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین