پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔