• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے کروڑوں ڈالر کینیڈا منتقل کیے جانے کا انکشاف

3اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک منی ایکسچینج کمپنی کروڑوں ڈالر کی کینیڈا منتقلی کے سلسلے میں ایران کی مدد کرنے میں ملوث ہے۔ غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایک کمپنی نے تہران کی مدد کی تا کہ وہ بینک سے مالی رقوم منتقل کر سکے۔ یہ بینک ایرانی نظام کے زیر کنٹرول ہے اور یہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کینیڈا کی انٹیلی جنس نے ایک شخص پر، جو ایک تارک وطن سرمایہ کار ہے،ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کا الزام عائد کیا ہے کیوں کہ اس نے مالی رقوم کی کینیڈا منتقلی میں تہران کی مدد کی۔ اگرچہ ایران سے کینیڈا منتقل کی جانے والی رقم تاحال نامعلوم ہے، تاہم انٹیلی جنس رپورٹ میں اس کا اندازہ کروڑوں ڈالر لگایا گیا ہے۔ کینیڈا کے سیکورٹی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی نظام چھوٹی منی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے مالی رقوم کینیڈا منتقل کر کے بین الاقوامی پابندیوں سے فرار حاصل کرتا ہے۔
تازہ ترین