• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم گیلانی کو1ماہ کیلئےجیل بھیجنےکاحکم


ملتان میں گرفتار کیئے گئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے ایک ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کے سلسلے میں جاری کیئے گئے مراسلے کے مطابق علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، علی قاسم گیلانی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی اجازت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان  کا سرکاری مراسلے میں کہنا ہے کہ جلسہ کرنا کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ملتان پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں میں تصادم کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو درجنوں کارکنوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین